زاھدہ حنا جون ایلیاء کی دو دھائیوں تک رفیقِ حیات رھیں۔ وقت کا سِتم کہ
پھر اُن میں علیحدگی ھو گئی۔ جون پر اِس سانحے کا جو اثر ھُوا سو ھُوا وہ
ھم ان کی شاعری میں محسوس کر سکتے ھیں۔
لیکن زاھدہ حنا کی یہ غزل اُن کے دُکھ کو بھی کُھل کے بیاں کرتی نظر آتی
ھے۔ جو شاید آپ دوستوں کے لیے نئی ھو۔ آپ کی بصارتوں کی نذر.
تصویر میں دونوں اپنی اولاد کے ساتھ خوش و خرم بیٹھے ھیں۔
جانتی ھوں کہ وہ خفا بھی نہیں
دل کسی طور مانتا بھی نہیں
کیا وفا و جفا کی بات کریں
درمیان اب تو کچھ رھا بھی نہیں
درد وہ بھی سہا ھے تیرے لیے
میری قسمت میں جو لکھا بھی نہیں
ھر تمنا سراب بنتی رھی
ان سرابوں کی انتہا بھی نہیں
ھاں چراغاں کی کیفیت تھی کبھی
اب تو پلکوں پہ اک دیا بھی نہیں
دل کو اب تک یقین آ نہ سکا
یوں نہیں ھے ، کہ وہ ملا بھی نہیں
وقت اتنا گزر چکا ھے حنؔا
جانے والے سے اب گلہ بھی نہیں
”زاھدہ حنا“
تصویر میں دونوں اپنی اولاد کے ساتھ خوش و خرم بیٹھے ھیں۔
جانتی ھوں کہ وہ خفا بھی نہیں
دل کسی طور مانتا بھی نہیں
کیا وفا و جفا کی بات کریں
درمیان اب تو کچھ رھا بھی نہیں
درد وہ بھی سہا ھے تیرے لیے
میری قسمت میں جو لکھا بھی نہیں
ھر تمنا سراب بنتی رھی
ان سرابوں کی انتہا بھی نہیں
ھاں چراغاں کی کیفیت تھی کبھی
اب تو پلکوں پہ اک دیا بھی نہیں
دل کو اب تک یقین آ نہ سکا
یوں نہیں ھے ، کہ وہ ملا بھی نہیں
وقت اتنا گزر چکا ھے حنؔا
جانے والے سے اب گلہ بھی نہیں
”زاھدہ حنا“

0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔